• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی

شائع June 17, 2023
پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم ندا ڈار کی کپتانی میں میدان میں اترے گی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم ندا ڈار کی کپتانی میں میدان میں اترے گی—تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان میزبانوں کے سال 24-2023 کے بین الاقوامی کیلنڈر کا آغاز کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی مقرر کردہ کپتان ندا ڈار کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کراچی میں ستمبر کے ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران جنوبی افریقی ٹیم سے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ہی ایک روزہ میچوں میں مقابلہ کرے گی۔

50 اوورز کے میچز 25-2022 آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے حصے کے طور پر کھیلے جائیں گے، جس کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 9 میچوں میں 5 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’جنوبی افریقہ حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والی چوتھی ہائی پروفائل ویمن قومی کرکٹ ٹیم ہوگی‘۔

اس سے قبل ’جنوری 2019 میں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے کراچی میں 3 ٹی 20 کھیلے جبکہ مئی اور نومبر 2022 میں سری لنکا اور آئرلینڈ نے بالترتیب کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹی 20 میچزکھیلے تھے۔‘

پاکستان اکتوبر میں اپنے دورہ بنگلہ دیش کے ساتھ ویمنز چیمپئن شپ مہم جاری رکھے گا اور اس کے ایک ماہ بعد نیوزی لینڈ جائے گا۔

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم اپریل 2024 میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے لیے وطن واپس آئے گی اور اس سے اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز آئندہ 12 ماہ کے دوران 15 ویمنز چیمپئن شپ میچز اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیں گی۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ایمرجنگ سائیڈ کے خلا، پاکستان تین 50 اوور اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گا جب کہ دورہ بنگلہ دیش پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز آل راؤنڈر ندا ڈار کی بطور کپتان پہلی سیریز ہوگی، آل راؤنڈر 99 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ ملک کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ 12 ماہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے ناقابل یقین حد تک مصروف ہوں گے اور میں جوش اور امید کے ساتھ آنے والی اسائنمنٹس کا انتظار کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مصروف سیزن کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے ہوگا، جو بطور کپتان میری پہلی سیریز ہوگی۔

ندا ڈار نے مزید کہا کہ میں امید کر رہی ہوں کہ نہ صرف ون ڈے کی سنچری مکمل کر کے اسے اپنے لیے یادگار بناؤں بلکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے میں ٹیم کی مدد بھی کروں گی تاکہ ہم ڈرا کے بالائی ہاف میں مکمل کر سکیں۔

شیڈول:

یکم ستمبر: پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل

3 ستمبر: دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل

5 ستمبر: تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل

8 ستمبر: پہلا ون ڈے

11 ستمبر: دوسرا ون ڈے

14 ستمبر: تیسرا ون ڈے

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024