• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن، دنیا بھر میں یہ دن کیسے منایا جاتا ہے؟

فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر کے کئی ممالک میں جون کے تیسرے اتوار کو والد سے اظہار محبت کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس بات کا اعتراف کیا جاسکے کہ باپ ایک سایہ دار ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اس موقع پر بچے اپنے والد کو تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ماں کی طرح باپ بھی اولاد کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں، ایک جانب جہاں ماں اپنی اولاد کو ہر مشکل سے دور رکھتی ہے وہیں باپ اپنی اولاد کی ہر خواہش پوری کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس دن کی تاریخ کیا ہے؟ پہلی بار یہ دن کب اور کہاں منایا گیا؟ اور دنیا بھر میں یہ دن کس طرح منایا جاتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

فادرزے ڈے کی تاریخ

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فادرزڈے منانے کا خیال سب سے پہلے امریکی خاتون سونورا اسمارٹ ڈوڈ کو اس وقت آیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ مدرزڈے پر چرچ گئی تھیں، ان کے والد، ولیم جیکسن، امریکی خانہ جنگی میں حصہ لے چکے ہیں۔

ٹائم لائن

امریکی ریاست واشنگٹن کی شہر اسپوکین میں پہلی بار 19 جون 1910 کو فادرزڈے منایا گیا۔

1924 کو اس وقت کے امریکی صدر کیلون کولج نے عوامی طور پر فادرزڈے کی حمایت کی

1966 کو اس وقت کے صدر لنڈن جانسن نے ایک اعلان پر دستخط کیے جس میں جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے منانے کا مطالبہ کیا گیا۔

1972 کو اس وقت کے صدر رچرڈ نکسن نے فادرز ڈے کو مستقل طور پر تسلیم کرنے کے قانون پر دستخط کیے۔

ماؤں کے عالمی دن کی طرح کئی ممالک میں یہ مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

مختلف ممالک میں فادرزے ڈے کس طرح منایا جاتا ہے؟

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں والد سے اظہار محبت کا عالمی دن 5 دسمبر کو آنجہانی بادشاہ بھومیبول ادولیادیج کی سالگرہ پر منایا جاتا ہے، جنہیں بابائے قوم سمجھا جاتا ہے۔

اس دن تھائی لینڈ کے مقامی لوگ روایتی طور پر پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں۔

میکسیکو

میکسیکو میں فادرز ڈے جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

میکسیکو سٹی میں ہر سال 13 میل کی دوڑ ہوتی ہے جسے Carrera Día del Padre یا فادرزے ڈے ریس ( Father’s Day race) کہا جاتا ہے، اس دوڑ میں بچے بھی اپنے والد کے ساتھ دوڑ میں شامل ہوتے ہیں۔

جرمنی

جرمنی میں والد اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے گروپ کی شکل میں ہائکنگ (پیدل سفر) کے لیے جاتے ہیں، اور کچھ حضرات مشروبات اور کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں۔

نیپال

نیپال میں بچے اپنے والد کو مٹھائیاں بطور تحفہ دیتے ہیں، بیٹے اور بیٹیاں اپنے والد سے دعائیں لیتے ہیں۔

فرانس

فرانس میں فادرزڈے پر ہر طرح کے تحفے دیے جاتے ہیں جن میں گلاب بھی شامل ہیں۔

فرانس میں یہ روایت ہے کہ اگر والد زندہ ہیں تو انہیں سرخ گلاب دیں لیکن اگروالد کا انتقال ہوچکا ہے تو ان کی قبر پر سفید گلاب رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024