• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

شائع June 22, 2023
پاکستان میں 19 جون کو ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید قرباں 29 جون کو منائی جائے گی—فوٹو:اے ایف پی
پاکستان میں 19 جون کو ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید قرباں 29 جون کو منائی جائے گی—فوٹو:اے ایف پی

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کرتے ہوئے 28 جون بروز بدھ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

2 روز قبل وفاقی حکومت نے 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم آج حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دے دی اور کابینہ ڈویژن نے چھٹیوں میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر میں ہفتے کے 5 روز کام ہوتا ہے ان کے لیے 28، 29 اور 30 جون بروز بدھ جمعرات اور جمعہ) عام تعطیل ہوگی۔

علاوہ ازیں جن دفاتر میں ہفتے کے 6 روز کام کیا جاتا ہے ان کے لیے 28 جون تا یکم جولائی (بدھ تا ہفتہ) تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں جن کا گوشت عزیز و اقارب اور مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 19 جون کو ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید قرباں 29 جون کو منائی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد ابوالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذی الحج 20 جون 2023 کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون 2023 کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ یوم عرفہ بروز منگل 27 جون کو ہوگا اور عید قرباں کا پہلا روز 28 جون بروز بدھ ہوگا۔

اسی طرح عمان کی وزارت مذہبی امور نے بھی اعلان کیا تھا کہ سلطنت میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو ہی منائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ برونائی، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں اتوار کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 72 ہزار 710 پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد کلمہ گو فریضہ حج ادا کریں گے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون کو ادا کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024