• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کرے، حریم شاہ

فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، خود ہی رسوا ہوں گے، میں تو انتظار کررہی ہوں کہ یہ لوگ کب کیس کریں گے۔‘

ٹک ٹاکر صندل خٹک کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد حریم شاہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میری ویڈیوز لیک ہوئیں جو میڈیا میں گردش کرتی رہیں، لوگوں نے کہا کہ یہ میں نے خود شہرت کی وجہ سے کیا ہے، لیکن میں نے قانونی طریقے سے اپنا کیس عدالت کے سامنے رکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی دی، میں ایف آئی اے کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا کیس ایمانداری سے دیکھا اور میرا ساتھ دیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا کی زینت بنی رہتی ہوں، جب بھی میرے بارے میں خبردیں تو تصدیق کر لیں۔

اس کیس میں صندل خٹک گرفتار ہوئی، 12 سے 13 دن جیل میں گزارے اور انہیں ضمانت مل گئی جس کے بعد صندل نے پریس کانفرنس بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صندل کو ٹھیک سے بات کرنا نہیں آتی، وہ لوگوں سے جعلی ہمدریاں حاصل کرنے کے لیے ایسا کررہی ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ صندل نے میری ذاتی ویڈیوز میرے ہی موبائل سے لیک کی تھیں، یہ کام صرف وہی کرسکتی ہے، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، مجھے معاشرے میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔

حریم شاہ نے سیاستدانوں بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں سیاستدانوں کو کسی ضمرے میں نہیں لاتی، اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، خود ہی رسوا ہوں گے، میں تو انتظار کررہی ہوں کہ یہ لوگ کب کیس کریں گے، میں تو ابھی پاکستان میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اگر میں غلط ہوتی تو ایف آئی اے مجھے گرفتار کرتی لیکن ایف آئی اے نے میرا ساتھ دیا ہے، صندل کے خلاف کیس بھی میں نےایف آئی اے کی مدد سے کی جس کی وجہ سے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرے میں کامیاب ہوئی۔

صحافی کے سوال پر حریم شاہ نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ دوستوں کے پاس ایک دوسرے کی ویڈیوز ہوتی ہیں لیکن میں اتنی گھٹیا نہیں ہوں کہ صندل کی ویڈیوز لیک کروں، وہ میرے قابل نہیں ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میری ایک ہی شادی ہوئی ہے اور جو لوگ پروپیگینڈا کررہے ہیں اس کے سامنے میں حاضر ہوں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو وضاحت دی تھی کہ ان کی حریم شاہ سے دوستی اسی وقت ختم ہوگئی تھی جب ہم دبئی سے واپس آئے تھے، کیونکہ حریم شاہ کے دبئی میں کافی مسائل تھے۔

صندل نے کہا تھا کہ حریم شاہ کی جانب سے دائر کیا گیا کیس اور میڈیا میں کی جانے والی الگ الگ ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ حریم نے میرے خلاف جو مقدمہ دائر کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ میں نے ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ان کے خلاف کچھ باتیں کی ہیں جبکہ وہ میڈیا کے سامنے بول رہی ہیں کہ میں نے ان کی ویڈیوز لیک کی ہیں۔

پس منظر

واضح رہے کہ 27فروری کو حریم شاہ کی ٹوئٹر پر قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہوئی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، بعد ازاں حریم شاہ نے ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ٹک ٹاکر صندل خٹک پر عائد کرتے ہوئے مئی 2023 میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں ’پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ‘ کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد صندل خٹک نے بھی پشاور کی ایک عدالت سے حریم شاہ کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے رجوع کیا تھا لیکن عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر ایف آئی اے نےانہیں 12 جون کو گرفتار کرلیا تھا۔

تفتیش کے بعد 20 جون کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024