• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

حکومت سندھ نے این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی

شائع June 28, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومت سندھ نے متعلقہ حکام کی پیشگی منظوری (این او سی) کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سندھ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خیراتی اداروں اور مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت کے اجرا میں ’تاخیری ہتھکنڈے‘ استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے میئر اور کمشنر گزشتہ سال کی شرائط کے مطابق مدارس کو فوری طور پر مطلوبہ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کریں، بصورت دیگر مدرسہ انتظامیہ بغیر کسی این او سی کے کھالیں جمع کرے گی۔

ٹینرز ایسوسی ایشن کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

ادھر کراچی ٹینرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے پیراملٹری فورس کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل اظہر وقاص سے ملاقات کی۔

انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ایسوسی ایشن نے رینجرز کے سربراہ کو اس سلسلے میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

میجر جنرل وقاص نے کہا کہ ان مقامات کی خصوصی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا جہاں کھالیں اکٹھی کی جا رہی ہیں اور پھر ٹینریز کو سپلائی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو زبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی گروہ یا جماعت جس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے اس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024