• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا بھر میں صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں دشواری کا سامنا

شائع July 1, 2023 اپ ڈیٹ July 2, 2023
دنیا بھر سے ٹوئٹر صارفین کی شکایات موصول ہوئیں–فوٹو: رائٹرز
دنیا بھر سے ٹوئٹر صارفین کی شکایات موصول ہوئیں–فوٹو: رائٹرز

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔

ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق ہفتے کو دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں شہریوں کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کے 7 ہزار سے زائد واقعات پیش آئے، برطانیہ میں 5 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

دیگر ممالک بشمول بھارت، پاکستان، سعودی عرب، سنگاپور، ترکیہ اور جرمنی میں بھی ٹوئٹر کے ساتھ مسائل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا اور ٹوئٹر کے استعمال کے مسائل کی اصل وجہ بھی تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ٹوئٹر نے ڈیٹا اسکریپنگ اور سسٹم میں ردو بدل ٹھیک کرنے کے لیے عارضی طور پر ریڈنگ لمٹس لگادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس عارضی طور پر ایک دن میں 6 ہزار پوسٹس پڑھنے تک محدود کردیے گئے ہیں اور جو اکاؤنٹس ویریفائیڈ نہیں ہیں اور نئے اکاوئنٹس ہیں وہ بالترتیب ایک دن میں 600 اور 300 پوسٹس پڑھنے تک محدود ہوں گے۔

مسک کی جانب سے عارضی ایمرجنسی اقدامات قرار دیا گیا اقدام کے تحت ٹوئٹر نے اعلان کرچکا ہے کہ صارفین کو ٹوئٹس دیکھنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

اس سے قبل مئی میں بھی ٹوئٹر کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں 3 ہزار 600 سے زائد شکایات آئی تھیں۔

ٹوئٹر کے ہزاروں صارفین نے شکایت کی تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لنکس کی رسائی میں مسائل ہیں اور اسی طرح مارچ میں دیگر ویب سائٹس کے حوالے سے بھی شکایات ملی تھیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے رپورٹ کیا تھا کہ اس وقت لوگوں نے 8 ہزار سے زائد شکایات درج کروائی تھیں۔

کمپنی کے مالک ایلون مسک نے مسائل ختم کرنے کے بعد ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ٹوئٹر کے ڈیٹا تک رسائی کے ٹول میں معمولی تبدیلی کی وجہ سے مسئلہ سامنے آیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کووڈ میں بلاوجہ مسائل تھے اور اس کو مکمل طور پر دوبارہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024