• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اجیت اگرکر بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

شائع July 5, 2023
فوٹو: بی سی سی آئی ٹوئٹر
فوٹو: بی سی سی آئی ٹوئٹر

بھارت کے سابق فاسٹ باؤلر اجیت اگرکر کو متفقہ رائے سے پانچ رکنی کمیٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر تعینات کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر اجیت اگرکر کی تعیناتی اس وقت ہوئی ہے جب ان کے پیشرو چیتن شرما نے ایک نجی گفتگو کے دوران قومی اسٹارز کے بارے میں بڑے دعوے کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے تعینات کردہ تین رکنی کمیٹی نے سابق فاسٹ باؤلر اجیت اگرکر کو سینیارٹی کی بنیاد پر کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کا بطور چیئرپرسن نامزد کرنے کی تجویز دی۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اجیت اگرکر نے عالمی سطح پر 1998 سے 2007 تک 26 ٹیسٹ میچز، 191 ون ڈے اور چار ٹوئنٹی 20 میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے اجیت اگرکر 2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں شیو سندر داس، سبروتو بینرجی، سلیل انکولا اور سری دھارن شارتھ شامل ہیں۔

فروری میں سابق فاسٹ باؤلر چیتن شرما نے اس وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب ایک چھپی ہوئی کیمرے کے ذریعے ان کی گفتگو اور کرکٹرز کے بارے میں بڑے دعوے کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی گئی تھی جو بعد میں نشریاتی ادارے ’زی نیوز‘ نے نشر کی تھی۔

سابق فاسٹ باؤلر نے سابق کپتان ورات کوہلی اور کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سورَو گنگولی پر انا کے ٹکراؤ کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے کھلاڑی بڑے پیمانے پر انجیکشن کا استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ برس بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارگردگی پر پورے سلیکشن پینل کو فارغ کردیا تھا، لیکن بعد ازاں چیتن شرما کو مستعفی ہونے سے قبل واپس لایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024