• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

امریکا کا پی ٹی آئی کے الزامات کے ردعمل میں پہلی بار ڈونلڈ لو کا اعلانیہ دفاع

شائع July 19, 2023
الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہا ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات واضح طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں—فوٹو: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویب سائٹ
الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہا ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات واضح طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں—فوٹو: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویب سائٹ

سینیئر امریکی عہدیدار الزبتھ ہورسٹ نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو کا اعلانیہ طور پر دفاع کیا ہے جن پر 15 ماہ قبل ایک ایسا سائفر پاکستان بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس نے ملک کی سیاست میں ہلچل برپا کردی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب معاون وزیرِ خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے ڈونلڈ لو کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف الزامات واضح طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے الزامات کی تردید میں امریکی حکام کے متعدد بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ بات اعلانیہ اور نجی طور پر بھی واضح کی ہے۔

ڈونلڈ لو پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا، اس تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے گزشتہ برس اپریل میں وہ عہدے سے برطرف کردیے گئے تھے، اگرچہ امریکا نے ماضی میں عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی بارہا تردید کی ہے لیکن انہوں نے کبھی بھی ڈونلڈ لو کا نام نہیں لیا۔

یہ واضح ریمارکس ہیوسٹن میں پاک-امریکا تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں سامنے آئے، امریکی محکمہ خارجہ میں پاکستان بیورو کی سربراہ الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کے مقابلے میں کسی دوسرے کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے اُن کا خطاب پاکستانی سیاست میں امریکی کردار کے بارے میں غلط معلومات کو دور کرنے کا ایک موقع ہے۔

الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ قابل قدر شراکت سمیت کسی بھی دوطرفہ تعلقات کی راہ میں پروپیگنڈے یا جھوٹی اور غلط معلومات کو نہیں آنے دیتے، ہم پاکستانی عوام کی جانب سے منتخب کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت جمہوری اصولوں، آزادی اظہار اور دنیا بھر میں یکساں طور پر قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتی ہے، ہم اپنی تاریخ میں ایک نیا باب لکھ رہے ہیں اور ہماری توجہ لوگوں، سرمایہ کاری، معیشت، آب و ہوا اور خوشحالی پر ہے۔

انہوں نے گزشتہ برس امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج اور آنے والے دنوں میں پاکستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ یہی سب ہم نے ماضی میں ایک دوسرے کے لیے کیا ہے۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے بھی انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) معاہدے کی منظوری کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024