• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تھریڈز متعارف ہونے کے بعد پہلی بار متعدد فیچرز پیش

شائع July 19, 2023
یہ نئے فیچر آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے—تصویر: دی ورج
یہ نئے فیچر آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے—تصویر: دی ورج

ٹوئٹر کی حریف ایپلی کیشن تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد کمپنی نے ابتدائی طور پر پہلی بار متعدد فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔

امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق تھریڈز کے سافٹ ویئر انجینئر کیمرون روتھ کے مطابق اب تھریڈز میں آپ کسی بھی زبان کا ترجمہ کرسکتے ہیں، یعنی translation button کے کے فیچر میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تھریڈز کی پوسٹ میں اگر آپ انگریزی کے علاوہ کسی زبان کے الفاظ نہیں پڑھ سکتے تھے تو ان الفاظ کا ترجمہ انگریزی میں کیا جائے گا۔

دیگر معمولی تبدیلیوں میں ان صارفین کے نوٹیفیکشن حاصل کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، اس کا مقصد اسکرولنگ میں بہتری اور پوسٹ کے جوابات کے سیکشن سے لوگوں کو فالو کرنا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچر تھریڈز کی ایپ میں نظر نہیں آرہے آپ اپنی ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں۔

یہ نئے فیچرز صرف آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ تبدیلیاں اینڈرائیڈ پر کب آئیں گی۔

قبل ازیں انسٹاگرام کے چیف نے بتایا تھا کہ تھریڈز کے ماہرین متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہے ہیں، جنہیں جلد پیش کردیا جائے گا۔

انسٹاگرام کے چیف کے مطابق تھریڈز پر جلد ہی ہوم فیڈ کا فیچر پیش کیا جائے گا، جسے ’تھمز اپ‘ کا نام دیا جائے گا، اسی طرح کمپنی کے ماہرین دوسرے فیچرز پر بھی کام کر رہے ہیں۔

ممکنہ طور پر ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے فیچرز کو بھی تھریڈز میں اگلے 3 ماہ کے اندر پیش کردیا جائے گا، تاہم اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

6 جولائی کو ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف کی تھی، ایپ متعارف ہونے کے 7 گھنٹوں میں ایک کروڑ صارفین اس پر سائن اپ کر چکے تھے تاہم اب یہ تعداد تقریباً 15 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

تاہم یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔

وہ اہم فیچر جو اب تک ’تھریڈز‘ کا حصہ نہیں

درج ذیل کچھ ایسے فیچرز کی فہرست ہے جو فی الحال تھریڈ کا حصہ نہیں لیکن وہ ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔

تاہم مارک زکربرگ کو امید ہے کہ جلد ہی یہ فیچر بھی متعارف کروادیے جائیں گے کیونکہ اس پر ابھی کام جاری ہے۔

  1. تھریڈ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

  2. تھریڈز پر براہ راست اکاؤنٹ نہیں بنایا جا سکتا، یہ انسٹاگرام سے منسلک ہے

  3. اس پلیٹ فارم پر انباکس فیچر نہیں ہے، یعنی کوئی کسی کو براہ راست پیغام نہیں بھیج سکتا۔

  1. اس پلیٹ فارم پر بنائے گئے اکاؤنٹ کو فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا، البتہ عارضی طور پر ڈی ایکٹو کیا جا سکتا ہے۔

  2. تھریڈز پر ٹوئٹر کی طرح ٹرینڈز نظر نہیں آتے، یہاں اسپیس کا فیچر بھی نہیں جب کہ اس پر ٹوئٹر کی طرح لسٹس بھی نہیں۔

  3. نئے پلیٹ فارم پر فوری طور پر ہیش ٹیگز بھی موجود نہیں۔

  4. تھریڈز پر مواد کو سرچ نہیں کیا جا سکتا، البتہ صارفین کے اکاؤنٹس کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔

  5. نئے پلیٹ فارم پر کسی بھی اکاؤنٹ کو تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں، البتہ جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے، ان کا تھریڈز اکاؤنٹس بھی تصدیق شدہ ہوجائیں گے۔

  6. فوری طور پر تھریڈز پر ’آڈیو اور ویڈیو‘ کو لائیو کرنے کا آپشن بھی نہیں دیا گیا۔

  7. اسی طرح تھریڈز میں ایموجیز اور ری ایکشن کا بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

  8. سب سے اہم یہ کہ جس طرح انسٹاگرام پر پوسٹس کو ایڈٹ کرنے کا آپشن ہے، ایسا فیچر فوری طورپر تھریڈز میں نہیں دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024