سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھجوانے والی لڑکی کو دیا گیا ڈیلیوری کمپنی کا جواب وائرل
سابق بوائے فرینڈ کو بار بار کھانا بجھوانے کا آن لائن آرڈر کرکے پیسے بھی بوائے فرینڈ سے لینے کا کہنے والی لڑکی کو ڈیلیوری کمپنی کی جانب سے دیا گیا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔
بھارتی فوڈ ڈیلیوری کمپنی ’زوماٹو‘ کی جانب سے ایک لڑکی کو اپنی ٹوئٹ میں درخواست کی گئی کہ وہ بار بار اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کرے۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق زوماٹو نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں خاتون کا پہلا نام لکھ کر پوسٹ کی کہ وہ آئندہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کرے۔
کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں خاتون کا نام لکھنے سمیت اس کے شہر کا نام بھی لکھا گیا۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال کی رہنے والی انکتا آئندہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کو کھانا بھیجنے کا آرڈر نہ کریں، کیوں کہ وہ کھانا ڈیلیور ہونے کے بعد اس کے پیسے دینے سے انکار کردیتے ہیں۔
کمپنی نے پوسٹ میں لکھا کہ انکتا کے سابق بوائے فرینڈ نے تیسری بار کھانا ملنے کے بعد پیسے دینے سے انکار کیا ہے اور اب انکتا اسے کھانا بھجوانے کا آرڈر نہ کریں۔
کمپنی کی مذکورہ پوسٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹ کیے جب کہ اسے کئی افراد نے ری ٹوئٹ اور دوبارہ شیئر بھی کیا۔
لوگوں نے پوسٹ پر مزاحیہ کمنٹس کرنے سمیت میمز بھی شیئر کیں اور بعض خواتین نے انکتا نامی لڑکی کی تعریفیں کرتے ہوئے اسے آرڈرز دیے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے بھی کہا۔