• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسکردو ائیرپورٹ پر 14 اگست کو پہلی بین الاقوامی پرواز اترے گی

شائع August 3, 2023
شمالی پاکستان میں یہ واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں بڑے ہوائی جہاز لینڈ کر سکتے ہیں—فائل فوٹو: ڈان
شمالی پاکستان میں یہ واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں بڑے ہوائی جہاز لینڈ کر سکتے ہیں—فائل فوٹو: ڈان

گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی نے بتایا ہے کہ اسکردو ائیرپورٹ پر 14 اگست کو پہلی بین الاقوامی پرواز اترے گی جوکہ دبئی سے اڑان بھرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی پاکستان میں یہ واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں بڑے ہوائی جہاز لینڈ کر سکتے ہیں کیونکہ گلگت اور چترال دونوں ہوائی اڈوں پر رن وے ایسی پروازوں کے لیے بہت چھوٹے ہیں۔

اسکردو ایئرپورٹ کو سابق وزیراعظم عمران خان نے دسمبر 2021 میں ’انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ قرار دیا تھا لیکن ری فیولنگ کی مناسب سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں آپریٹ نہیں ہوسکیں۔

تاہم اب بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایندھن کی ضروریات پورا کرنے کے انتظامات کردیے گئے ہیں اور امکان ہے کہ اس سہولت کا افتتاح 11 اگست کو کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کم از کم 12 ایئربس اے320 پروازوں نے کامیابی سے اسکردو کو پاکستان بھر کے بڑے شہروں سے جوڑا تھا جوکہ سیاحت میں اضافے کا اشارہ ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گزشتہ روز کہا کہ فضائی سفر کے لیے مسافروں کو پولیو ویکسینیشن کارڈز کی ضرورت نہیں ہے، ایسے کارڈز کے حصول کے لیے انٹرنیٹ پر کی جانے والی پیشکش سے شہری خبردار رہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسے حاصل کرنے کے لیے کسی غیر تصدیق شدہ آن لائن آفرز کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ایسے افراد کو نظر انداز کرنا چاہیے جو ایئر لائنز کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں، مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جس ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں اس کی ایئرلائن سے اس ملک کی صحت کی پالیسی، خاص طور پر پولیو ویکسینیشن پالیسی کے بارے میں پوچھ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024