• KHI: Fajr 4:50am Sunrise 6:09am
  • LHR: Fajr 4:08am Sunrise 5:33am
  • ISB: Fajr 4:09am Sunrise 5:36am
  • KHI: Fajr 4:50am Sunrise 6:09am
  • LHR: Fajr 4:08am Sunrise 5:33am
  • ISB: Fajr 4:09am Sunrise 5:36am

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع August 17, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور فلم اسٹار اور ٹی وی اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں، افسوس ناک خبر کی اطلاع ساتھی اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔

سینئر اداکار احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ اداکار بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے،انا للہ و انا الیہ راجعون‘۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ بلال اشرف کی والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ درجہ نصیب فرمائے۔

احتشام الدین نے لکھا کہ اداکار کی والدہ کی نماز جنازہ 16 اگست کو نماز عشاء (8 بجکر 45 منٹ) کے بعد مسجدنور السلام، ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔

بلال اشرف کی والدہ کا انتقال کب، کہاں اور کیسے ہوا اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

تاہم بلال اشرف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے والدہ کے انتقال کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

فوٹو: گیلکسی لولی وڈ انسٹاگرام
فوٹو: گیلکسی لولی وڈ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025