• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

تکنیکی خرابی کے باعث لوگ خالی بینک اکاؤنٹس سے بھی رقم نکوالتے رہے

شائع August 19, 2023
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

بینک کے آئی ٹی سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث وہ لوگ بھی اپنے اکاؤنٹس سے پیسے نکلواتے رہے، جن کے اکاؤنٹس میں ایک پیسہ بھی نہ تھا۔

جی ہاں، یورپی ملک آئرلینڈ کے اہم اور بڑے بینک کے سسٹم میں تکینیکی خرابی آجانے کے باعث لوگ اپنے خالی اکاؤنٹس سے بھی رقم نکلوانے اور آن لائن فنڈز ٹرانسفر کروانے کے اہل ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بینک آف آئرلینڈ کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے صارفین کو خالی اکاؤنٹ سے بھی ایک ہزار یورو پاکستانی تقریبا سوا تین لاکھ روپے تک کی رقم نکلوانے والی کی سہولت میسر ہوگئی۔

بینک کے نظام میں خرابی کا علم ہونے کے بعد ملک بھر کے اے ٹی ایم مشینوں پر رقم نکلوانے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں جب کہ لوگ آن لائن بھی پیسے ٹرانسفر کرتے رہے۔

بینک نے بھی اپنے نظام میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کیا اور واضح کیا کہ ان افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے ہی وہ پیسے کاٹ لیے جائیں گے جو انہوں نے بینک سے زیادہ نکلوائے۔

تاہم بینک نے واضح کیا کہ صارفین سے سود کی مد میں کوئی اضافی رقم چارج نہیں کی جا سکے گی۔

علاوہ ازیں بینک نے اپنی ٹوئٹ میں ایسے صارفین کو بینک سے رابطے میں آنے کا مشورہ دیا جنہیں رقم نکلوانے میں دشواری ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بینک عملے نے تکنیکی خرابی کو دو دن کے اندر ٹھیک تو کرلیا لیکن بعد ازاں ان صارفین کو بھی رقم نکلوانے یا ٹرانسفر کرنے میں مشکلات درپیش آئیں جن کے اکاؤنٹس میں پیسے موجود تھے ار انہیں رقم کی ضرورت تھی۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تکنیکی خرابی کے بعد کتنے لوگوں نے خالی اکاؤنٹس ہونے کے باوجود اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے۔

مذکورہ خرابی کے بعد جہاں آئرلینڈ بھر کے اے ٹی ایمز پر قطاریں لگ گئیں، وہیں بینک کی ایپلی کیشن سے بھی رقوم کی منتقلی میں تیزی دیکھی گئی، تاہم بینک کے مطابق بعد ازاں صورت حال معمول پر آگئی۔

بینک انتظامیہ اور حکومت نے اے ٹی ایمز سے کیش نکلوانے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ جانے کے بعد پولیس کو بھی تعینات کردیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024