• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نیویارک کی مساجد میں جمعہ اور رمضان میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت

شائع August 31, 2023
—نیو یارک سٹی میئر آفس
—نیو یارک سٹی میئر آفس

امریکی شہر نیویارک میں مقیم مسلمانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے جس کا مسلم کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق 30 اگست کو نیویارک سٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ جمعے کو ساڑھے 12 اور ڈیڑھ بجے کے درمیان اب شہر کی مساجد میں اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے۔

جمعے کی اذان کے لیے اب خصوصی اجازت نہیں لینی ہوگی، قبل ازیں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے لیے خصوصی پرمٹ کی ضرورت پڑتی تھی جس کی منظوری میں لمبا عرصہ لگ جاتا تھا، تاہم شہر کے مختلف حصوں میں بلند آواز کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی ہے، ماہ رمضان میں دنیا بھر کے مسلمان روزے رکھتے ہیں اور عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔

نیوریارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے 29 اگست کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ہم واضح کر رہے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہیں جمعہ کے دن اور رمضان کے دوران بغیر اجازت اذان دینے کے لیے آزاد ہیں، نیویارک میں آپ کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔‘

نیویارک سٹی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ہدایات میں بتایا گیا کہ نیو یارک شہر میں اذان کی اجازت ہے اور شہر میں بلند آواز کے حوالے سے عائد پابندیوں کے باوجود اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

امریکی-اسلامک تعلقات پر کونسل کے نیویارک چیپٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عفاف ناصر کا کہنا ہے کہ ’اذان کی صدا نہ صرف نماز کی دعوت دیتی ہے بلکہ یہ اتحاد اور بھائی چارے کی بھی عکاسی کرتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس اقدام سے مسلم کمیونٹی کی اقدار اور روایات کو سمجھنے اور ان کی قدر کرنے میں مدد ملے گی۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024