• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

فیس بک کا متعدد ممالک میں نیوز ٹیب ختم کرنے کا اعلان

شائع September 5, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

فیس بک نے برطانیہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں نیوز ٹیب سیکشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔

فیس بک پر 2018 کے بعد نیوز ٹیب کا سیکشن یورپی ممالک سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔

مذکورہ سیکشن پر بڑے نشریاتی اداروں کو خبروں کے لنکس شیئر کرنے اختیار ہے اور مذکورہ لنکس کے لیے فیس بک کمپنیوں کو معاوضہ فراہم کرتا ہے۔

یورپی ممالک کے علاوہ نیوز ٹیب کا سیکشن کینیڈا، آسٹریلیا، امریکا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہے لیکن اب فیس بک نے اسے یورپ کے چند ممالک میں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگیجٹ‘ کے مطابق فیس بک نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں نیوز ٹیب سیکشن کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مذکورہ ممالک میں بھی اب پاکستان کی طرح نیوز ٹیب سیکشن صارفین کو نظر نہیں آئے گا اور نہ ہی وہاں کے نشریاتی ادارے مذکورہ فیچر سے پیسے کما سکیں گے۔

البتہ وہاں پر نشریاتی اداروں کو اپنے پیجز پر خبروں کے لنکس معمول کی طرح شیئر کرنے کا اختیار ہوگا۔

نیوز ٹیب کا سیکشن پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک میں متعارف نہیں کرایا گیا اور نہ ہی اسے یہاں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں نشریاتی ادارے اپنے پیجز کے ذریعے خبروں کی تشہیر کر سکتے ہیں اور انہیں اپنے پیجز پر فالووز اور ویڈیوز دیکھے جانے کی مد میں معاوضہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024