• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ایشیا کپ سپر فور: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

شائع September 9, 2023
سری لنکا کے باؤلرز نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 236 رنز پر آؤٹ کردیا—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے باؤلرز نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 236 رنز پر آؤٹ کردیا—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے سماراوکرما نے 93 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے سماراوکرما نے 93 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے سدیرا سماراوکراما کے 93 رنز کی اننگز کے بعد باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر 236 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 21 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شیکب الحسن نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش کے باؤلرز نے چھٹے اوور میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جب سری لنکا کا اسکور 34 رنز تھا، حسن محمود نے دیموتھ کارونارتنے کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے دوسری وکٹ پر اچھے شراکت کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کی تاہم شریف الاسلام نے 40 رنز بنا کر کھیلنے والے پاتھم نسانکا کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

کوسل مینڈس نے 73 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور 50 کے اسکور پر شریف الاسلام کی وکٹ بنے اور اس وقت سری لنکا کا اسکور 26 ویں اوور میں 117 رنز تھا۔

سدیرا سماراوکراما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن دوسرے اینڈ سے کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور چھریتھ اسالینکا 10 اور دھنانجیا ڈی سلوا 6 رنز جوڑ نے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کا اسکور 38 ویں اوور میں 164 رنز تھا اور 5 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کپتان داسن شناکا نے سماراوکرما کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 224 رنز تک پہنچانے کے لیے 24 رنز جوڑے۔

داسن شناکا 24 رنز بنانے کے بعد 47 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 224 رنز تھا۔

دینتھ ویلالیف 3 اور مہیش تھیکشانا 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سمارا وکرما آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنہوں نے 72 گیندوں پر 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 257 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز سست رہا اور 11 اوورز میں 55 رنز بنائے تاہم کپتان شناکا نے مہدی حسن میراز کی 28 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

بنگلہ دیش کے دوسرے اوپنر محمد نعیم 46 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شکیب الحسن اور لٹن داس نے شراکت بھی مختصر رہی اور 70 کے اسکور کپتان 3 رنز بنا کر پتھیرانا کی وکٹ بنے۔

لٹن داس کی اننگز بھی زیادہ طوالت نہ پکڑ سکی اور 24 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز تک محدود رہی اور وہ آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے، اس وقت ٹیم کا اسکور 83 رنز تھا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 83 رنز پر 4 اہم وکٹ گرنے کے بعد شدید دباؤ میں آئی تھی لیکن تجربہ کار مشفیق الرحیم اور توحید ہریدائے نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو حوصلہ دیا لیکن سری لنکن بلے بازوں نے خطرناک ہوتی 72 رنز کی شراکت کا خاتمہ کردیا۔

شناکا نے 38 ویں اوور میں 155 کے اسکور پر مشفیق الرحیم کو 29 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا، جنہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔

شمیم حسین بھی توحید کا ساتھ نبھا نہ سکے اور 181 کے مجموعے پر 5 رنز بنا کر تھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

توحید نے نسم احمد کے ساتھ مل کر اسکور 197 تک پہنچایا تھا کہ تھیکشانا نے 44 ویں اوور میں ایل بی ڈبلیو کرکے بنگلہ دیش کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

انہوں نے 97 گیندوں کا سامنا کرکے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے تھے۔

تسکین احمد آؤٹ ہونے والے آٹھویں بلے باز تھے اور اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور 200 رنز ہوچکا تھا۔

شریف الاسلام 216 کے اسکور پر 7 رنز بنا کر پتھیرانا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

آخری وکٹ پر نسم احمد اور حسن محمود نے 20 رنز کی شراکت کرتے ہوئے اسکور 236 رنز تک پہنچایا۔

نسم احمد 15 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے، جو 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر 236 کے اسکور بولڈ ہوگئے۔

سری لنکا نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 49 ویں اوور میں 236 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 21 رنز سے جیت لیا۔

داسن شناکا، پتھیرانا اور مہیش تھیکشانا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ایک کھلاڑی کو دونتھ نے آؤٹ کیا۔

سری لنکا اس فتح کے ساتھ سپر فور مرحلے میں دو پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو اس مرحلے میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024