• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’کورین اسٹریٹ ٹوسٹ‘ کھانا پسند کریں گے؟ تو یہ آسان ترکیب آزمائیں

شائع September 13, 2023
— فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم
— فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم

کئی پاکستانی شہری کورین ڈراموں کے علاوہ کورین گلوکاروں کے بھی مداح ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی لوگوں میں کورین کھانوں کی بھی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کل لوگوں میں کورین پکوان کھانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جن میں کمچی، کارن ڈوگ، رامن نوڈلز شامل ہیں۔

آج ہم بھی آپ کو کورین اسٹریٹ ٹوسٹ بنانا سکھائیں گے جو مختلف سبزیوں سے تیار کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم
فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم

اجزا:

آدھی گوبھی

ایک گاجر

2 ہری پیاز

2 انڈے

بریڈ کے سلائس

چیز (cheese)

کیچپ

مایونیز

فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم
فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم

ترکیب:

سب سے پہلے ایک پیالے میں 2 انڈے پھینٹ لیں، اب 2 باریک ہری پیاز، ایک گاجر اور گوبھی کو آدھا باریک کاٹ کر انڈے میں شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب توے میں ایک چمچ آئل یا گھی گرم کریں اور ہلکی آنچ پر اس میں انڈے اور سبزی کا مکسچر ڈال دیں، دونوں سائیڈ سے اسے سنہرا ہونے تک فرائی کریں اور ایک پلیٹ میں نکال دیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم
فوٹو: اسکرین شاٹ/اسٹریٹ فوڈ ہوم

اب توے میں بریڈ کے سلائس کو دونوں طرف سے ہلکی آنچ میں براؤن کرلیں۔

اب بریڈ کی ایک سلائس پر فرائی کیا ہوا انڈے اور سبزی کا مکسچر رکھیں اور اس کے اوپر چیز ڈال دیں، آپ چاہیں تو بریڈ کی سلائس میں کیچپ اور مایونیز بھی ڈال سکتے ہیں، اس کے بعد بریڈ کا دوسرا سلائس اوپر رکھ کر سینڈوچ بنا لیں۔

مزیدار کورین اسٹریٹ ٹوسٹ تیار ہے، اسے آپ دفتر، بچوں کے لیے لنچ باکس اور صبح ناشتے میں باآسانی تیار کرسکتے ہیں۔

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024