• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ، اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں دیکھ کر شائقین مایوس

شائع October 5, 2023
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے لیکن اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں دیکھ کر شائقین مایوسی اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل کرکٹ کا عالمی میلہ بھارت میں سج گیا ہے جہاں دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں ورلڈ کپ 2023 کی 4 اکتوبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کردی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب منسوخ ہونے کی ٹھوس وجہ سامنے نہ آسکی لیکن بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تکنیکی خرابی کے باعث افتتاحی تقریب کو منسوخ کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب نہ ہونے پر بھارتی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم آج ورلڈ کپ کا پہلا میچ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم میں خالی کرسیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونا شروع ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف چند شائقین میچ دیکھنے کے لیے موجود ہیں اور باقی تمام کرسیاں خالی ہیں۔

احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شائقین نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف فرید خان نے لکھا کہ ’خالی اسٹیڈیم اور عدم دلچسپی، یہ لوگ ایشیا کپ کی میزبانی کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن یہ تو ورلڈ کپ ہے، اگر یہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ہوتا تو اسٹیڈیم بھرا ہوا ہوتا، بھارت نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ احمد آباد میں کیوں رکھا؟ کیا ملا اس سے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ میں پہلی بار اسٹیڈیم خالی کیوں ہے؟ دو بڑی ٹیمیں مدمقابل ہیں، دونوں ٹیمیں آخری ایڈیشن کی فائنلسٹ ہیں، یہ کیا ہورہا ہے؟

نعمان طارق نے سوال پوچھا کہ ’ہجوم کہاں ہے؟‘

بھارتی صارف امیت نے لکھا کہ ’احمد آباد میں گرم موسم کی وجہ سے شائقین کے نہ آنے کی وجہ ہوسکتی ہے، امید ہے کہ شام تک شائقین آجائیں گے‘۔

کاشف اعوان نے مینجمنٹ کی خراب کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’نہ افتتاحی تقریب ہوئی نہ شائقین آرہے ہیں‘۔

فرید خان نے سوال پوچھا کہ کیا یہ کسی بھی ورلڈ کپ میچ کا یہ پہلا میچ ہے جہاں سب سے کم تعداد میں ہجوم موجود ہیں؟

ایک صارف نے نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ملتان میں ہونے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ پر تنقید کی تھی۔

وقار گل نامی صارف نے لکھا کہ کیا فائدہ اتنے بڑے اسٹیڈیم کا، شائقین کہاں ہیں؟

فرید خان نامی صارف نے مزاحیہ ٹوئٹ میں لکھا کہ ’(سابق بھارتی کرکٹر) عرفان پٹھان بھائی کا ٹوئٹ نہیں آرہا؟ لگتا ہے کہ وہ اپنے محلے والوں کو اسٹیڈیم آنے کے لیے فون کالز کر رہے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024