• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
Live Ghaza Conflict

فلسطین، کشمیر جیسے عالمی تنازعات کے حل کیلئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، پاکستان

شائع October 25, 2023

اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اسرائیل-حماس تنازع پر دوبارہ بحث کا آغاز کیا، اس موقع پر پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر جیسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے یاد دہانی کروائی کہ اقوام متحدہ کو عالمی امن و سلامتی کو درپیش پرانے اور نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیت مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

سفیر منیر اکرم نے طاقتور ریاستوں کے درمیان تیزی سے ابھرتے تناؤ، جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کو روکنے اور اس کو واپس پلٹانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی سطح پر مساوی اور جامع اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات کو ٹالنا چاہیے۔


تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025