• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاداب نے انجری کا بہانہ بنایا تھا، عمر گُل کا الزام

شائع October 29, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر عمر گُل نے الزام لگایا ہے کہ شاداب نے انجری کا بہانہ بنایا تھا، انہوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’دی فورتھ امپائر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عمر گُل نے کہا کہ شاداب خان نے خود کو بچانے کے لیے انجری کا بہانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ شاداب کو کس قسم کی انجری ہوئی ہے، لیکن لازمی سوال اٹھتے ہیں جب آپ گرتے ہیں، کنکشن کا بہانے بناتے ہیں اور ٹیم سے بھاگ جاتے ہیں، پھر فزیوتھراپسٹ آپ کا چیک اپ کرتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ باہر آجاتے ہیں، وہاں آپ لوگوں سے بات کرتے ہیں اور پھر دوبارہ اندر چلے جاتے ہیں۔‘

عمر گل نے مزید کہا کہ ’جب آپ کو لگتا ہے کہ میچ پاکستان کے حق میں جارہا ہے تو آپ ڈگ آؤٹ میں باہر آکر بیٹھ جاتے ہیں اور ہنس رہے ہوتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بہانہ بنایا اور میچ سے جان چھڑائی ہے، پھر تو لوگ سوال اٹھائے گے‘۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ’یہ ایک اہم میچ تھا اور بطور سینئر کھلاڑی آپ کو میدان میں ہونا تھا، ایسی بہت سی مثالیں ہیں جب کھلاڑی ٹوٹے ہوئے ہاتھوں کے باوجود اپنی ٹیم کے لیے لڑے اور میچ میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں، میں شاداب سے متفق نہیں ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ انہیں سیریس انجری ہوئی ہے۔‘

عمر گل نے شاداب خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جب آپ کی ٹیم مشکل میں تھی تو آپ ڈریسنگ روم میں بیٹھ گئے اور کیمرے پر نظر نہیں آرہے تھے، لیکن جب ایسا لگا کہ پاکستان میچ جیت جائے گا اور آخری ایک وکٹ رہ گئی تو آپ ڈریسنگ روم سے باہر آگئے، تالیاں بھی بجا رہے تھے اور ٹیم کو سپورٹ بھی کر رہے تھے، اس کا مطلب شاداب خان نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے، یہ کوئی مذاق نہیں ہے، یہ آپ کی ٹیم نہیں ہے بلکہ 24 کروڑ عوام کی ٹیم ہے۔‘

شاداب خان انجری کے بعد زمین پر لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان انجری کے بعد زمین پر لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران شاداب خان انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد ٹیم میں شاداب کے متبادل کے طور پر لیگ اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ کے 26ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، وہ فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

آل راؤنڈر شاداب خان کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ پر آئے لیکن ان سر کی انجری بہتر نہ ہوسکی، انجری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں میچ کے لیے ان فٹ قرار دیا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے بقیہ میچز

31 اکتوبر - کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

4 نومبر - بنگلورو میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

11 نومبر - کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، ایم وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، سلمان علی آغا

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024