• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بابراعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

شائع October 31, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز پر بابر اعظم کی نجی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے ملک اور اپنے پلیئرز کو خود ہی بدنام کررہے ہیں، کسی کا پرائیویٹ میسج آپ کس طرح دکھا سکتے ہیں‘۔

سما ٹی وی کے اسپورٹس پرورگرام پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے، ہم اپنے ملک اور اپنے پلیئرز کو خود ہی بدنام کررہے ہیں، کسی کا پرائیویٹ میسج آپ کس طرح دکھا سکتے ہیں اور وہ بھی ہمارے کپتان بابراعظم کا۔‘

شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف میزبان وسیم بادامی کا بھی حوالہ دیا، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے سربراہ نے ان سے نجی پیغامات لیک کرنے کو کہا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ وسیم بادامی کہہ رہے ہیں کہ چیئرمین نے ان سے گفتگو کو لیک کرنے کے لیے کہا، یہ کیا حرکت ہے، اگر چیئرمین نے بھی یہ حرکت کی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، لیکن یہ بہت گھٹیا حرکت ہے’۔

بعدازاں شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ قوم میدان میں اور باہر دونوں طرح سے بہتر کی مستحق ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر ہم واقعی کرکٹ کو پسند کرتے ہیں تو کیا ہمیں میدان کے اندر اور باہر بہتر نتائج کی امید نہیں رکھنی چاہیے؟‘

معاملہ کیا ہے؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم اور سلمان نصیر کے درمیان واٹس ایپ پیغام راشد لطیف کے دعوے کے بعد سامنے آیا تھا۔

کچھ روز قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ رپلائی نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین بی سی بی سلمان نصیر اور عثمان والا کو جواب دے رہے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے کپتان کو رپلائی نہیں کررہے۔

اسی سے متعلق اب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف راشد لطیف کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایجنڈے کا حصہ ہوسکتا ہے۔

بعدازاں اے آر وائے کے پروگرام میں وسیم بابر اعظم اور سلمان نصیر کے درمیان ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شئیر کیا گیا، جس کے بارے میں میزبان وسیم بادامی نے دعویٰ کیا کہ یہ اسکرین شاٹ ذکا اشرف کے کہنے پر نشر کیا گیا تھا۔

واٹس ایپ میسج کے اسکرین شاٹ کے مطابق سلمان نصیر بابر اعظم سے کہتے ہیں کہ ’بابر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ آپ چیئرمین کو فون کر رہے ہیں اور وہ جواب نہیں دے رہے، کیا آپ نے انہیں فون کال کی تھی؟

جس پر مبینہ طور پر بابراعظم رپلائی کرتے ہیں کہ ’سلام سلمان بھائی، میں نے تو سر کو کوئی کال نہیں کی‘۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بابراعظم نے اپنا ذاتی پیغام لائیو ٹی وی پر شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں، کیوں کہ نجی پیغامات لیک کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

اسی پروگرام کے دوران پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر علی نے سوال اٹھایا کہ کیا پی سی بی کے سربراہ یا ٹی وی چینل نے بابر اعظم کا ذاتی پیغام براہ راست نشر کرنے سے پہلے ان کی رضامندی لی تھی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024