• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’صلاح الدین ایوبی‘ کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان

شائع November 4, 2023
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

طویل انتظار کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والے میگا بجٹ اور میگا کاسٹ تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کے نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈراما سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس کا مختصر ٹیزر اور ٹریلر سامنے آیا تھا۔

صلاح الدین ایوبی کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔

اب طویل عرصے بعد ڈرامے کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے جس کے مطابق صلاحدین ایوبی ترکیہ کے چینل ٹی آر ٹی پر نشر ہوگا۔

صلاحدین ایوبی کے پروڈیوسر ٹیم میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی شئیر کیا جس میں مسجد اقصیٰ کے علاوہ صرف ترک اداکار ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’ ٹی وی سیریز صلاح الدین ایوبی 13 نومبر سے ہر پیر رات 9 بجے ٹی آر ٹی پرنشر ہوگا’۔

اس کے علاوہ ٹی آر ٹی کے آفیشل انسٹاگرام کی جانب سے بھی صلاحدین ایوبی کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا اسے پاکستانی ٹی وی چینلز میں بھی دکھایا جائے گا یا نہیں۔

البتہ اطلاعات کے مطابق ترکیہ میں مذکورہ ڈرامے کو ترک زبان میں نشر کرنے کے بعد اسے پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسے انگریزی اور عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے مختلف اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں کب تک نشر کیا جائے گا اس حوالے سے بھی واضح تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم عدنان صدیقی نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ ڈرامے کو پہلے ترک ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی ون‘ پر دکھایا جائے گا۔

کچھ روز قبل صلاحدین ایوبی کا پہلا ٹریلر جاری ہوا تھا، جس میں کسی بھی پاکستانی اداکاروں کو نہیں دکھایا گیا۔

چونکہ ٹریلر جاری ہونے سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ترکیہ اور پاکستان کے اداکار مشترکہ طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے اس لیے جاری ہونے والے ٹریلر میں پاکستانی اداکاروں کو نہ دکھانے پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

عدنان صدیقی کی جانب سے ڈرامے کا پوسٹر شئیر کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اس ڈرامے میں کسی بھی پاکستانی اداکار کو شامل نہیں کیا گیا۔

مختصر دورانیے کے جاری کیے گئے ٹریلر میں صلاح الدین ایوبی کے مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) سمیت صلیبیوں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا تھا۔

اس ضمن میں پاکستان میں آڈیشن بھی لیے گئے تھے، جس میں 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے حصہ لیا تھا اور بعد ازاں عائشہ عمر سمیت متعدد معروف اداکاروں کو کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024