• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع November 6, 2023
بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کی ٹیم 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی—فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کی ٹیم 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی—فوٹو: اے ایف پی
تنظیم حسن کو مستفیض الرحمٰن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے — فوٹو: کرک انفو ایکس
تنظیم حسن کو مستفیض الرحمٰن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے — فوٹو: کرک انفو ایکس

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش نے کپتان شکیب الحسن کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جہاں اسموگ نے پورے شہر کو لپیٹ میں لے رکھا تھا۔

سری لنکا کے کوسل پریرا اننگز کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے جب ٹیم کا اسکور 5 رنز تھا، انہیں شریف الاسلام نے پویلین بھیجا۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں پاتھم نسانکا اور کپتان کوسل مینڈس نے 61 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 11 اوورز میں اسکور 66 تک پہنچایا مگر کپتان کی اننگز 19 رنز تک محدود رہی اور شکیب الحسن کی وکٹ بن گئے۔

پاتھم نسانکا نے 36 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن تنزید الحسن سکیب نے انہیں نصف سنچری مکمل کرنے کا موقع فراہم کیے بغیر 13 ویں اوور کی چوتھی گیند پر سری لنکا کو چوتھا نقصان پہنچایا۔

سری لنکا کے 3 بلے باز 72 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن ایسے وقت میں سدیرا سماراوکرما اور چارتھ اسالینکا نے ذمہ داری نبھائی اور ٹیم کو مشکل سے نکال پر بہتر پوزیشن دلائی، دونوں کی شراکت میں ٹیم کا اسکور 135 تک پہنچا۔

سدیرا سماراوکراما 41 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر محموداللہ کو کیچ دے کر چلتے بنے۔

چارتھ اسالینکا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی تاہم دوسرے اینڈ سے تجربہ کار اینجیلومیتھوز سستی کا شکار ہوئے اور کسی گیند کا سامنا کیے بغیر ٹائمڈ آؤٹ قانون کا شکار بنے اور میدان بدر ہوگئے، جس سے سری لنکا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا۔

سری لنکا کو 135 کے اسکور پر سابق کپتان کی قیمتی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن دھنانجیا ڈی سلوا نے سمارا وکراما کا ساتھ نبھایا اور ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرانے میں مدد کی۔

دھنانجیا ڈی سلوا 38 اوور میں جب اسکور 213 رنز تھا تو 34 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی وکٹ بنے، انہوں نے 36 گیندوں کا سامنا کرکے 4چوکے اور ایک چھکا رسید کیا۔

مہیش تھکشانا نے 22 رنز بنا کر اسکور 258 تک پہنچانے کے لیے اسالینکا کا ساتھ دیا اور شریف الاسلام کی گیند پر نسم احمد کا کیچ بنے۔

چارتھ اسالینکا نے دوسرے اینڈ سے بھرپور ساتھ نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور سنچری بنائی۔

سری لنکا کا اسکور جب 49 ویں اوور میں 278 رنز تھا تو چارتھ اسالینکا کی 105 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں سے مزین 108 رنز کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔

کاسن راجیتھا صفر پر تنزید الحسن سکیب کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے گئے۔

آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز دشمنتھا چمیرا تھے، جو 4 رنز بنانے کے بعد 279 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید الحسن سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے لیکن 10 اوورز کے کوٹے میں 80 رنز کھانے کے باوجود سب سے زیادہ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

شریف الاسلام اور کپتان شکیب الحسن نے بالترتیب 52 اور 57 رنز دے کر دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ مہدی حسن میراز کے حصے میں آئی۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر گری جب تنزید حسن 5 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنا کر مادوشانکا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا نے دوسری وکٹ 41 کے اسکور پر حاصل کی اور لٹن داس کی 23 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا، ان کی اننگز 22 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں پر مشتمل تھی۔

بنگلہ دیش کے کپتان اور نجم الحسن شانتو نے تیسری وکٹ کے لیے149 گیندوں پر 169 رنز کی طویل شراکت قائم کی اور دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

شکیب الحسن 32 ویں اوور کی پہلی گیند پر میتھیوز کا نشانہ بنے تاہم انہوں نے 65 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ گامزن کردیا تھا۔

نجم الحسن شانتو نے 101 کا سامنا کیا اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنا کر 211 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار مشفیق الرحیم صرف 10 رنز بنا کر مادوشانکا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ٹورنامنٹ میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے محموداللہ نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے اور 39 ویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے تو اسکور 255 تھا۔

آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز مہدی حسن میراز تھے، جنہوں نے 3 رنز بنائے لیکن 269 کے اسکور تک توحید ہریدوئے کا ساتھ دیا۔

بنگلہ دیش نے 280 رنز کا ہدف 42 ویں اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

توحید ہریدوئے 15 اور تنظیم حسن سکیب 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مادوشانکا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، تھیکشانا اور میتھیوز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شکیب الحسن کو شان دار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی یہ دوسری کامیابی ہے جبکہ سری لنکا بھی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف دو میچوں میں کامیابی حاصل کرچکاہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نے کہا کہ اوس کی وجہ سے رات میں بولنگ کرنا مشکل ہو گا، امید ہے کہ بنگلہ دیش فائٹ کرے گا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، تنظیم حسن کو مستفیض الرحمٰن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرونارتنے اور ہیمنتھا کی جگہ دھننجایا ڈی سلوا اور کوسل پریرا کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

سری لنکا: کوشل مینڈس (کپتان)، پاتھم نسانکا، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، انجیلو میتھیوز، مہیش تھیکشانا، کسون رجیتھا، دلشان مدھوشنکا، دشمنتھا چمیرا، دھننجایا ڈی سلوا اور کوسل پریرا۔

بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسین شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، توحید ہردوئی، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، تنظیم حسن، شرف الاسلام۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024