• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

نگران وزیراعظم کی چیف الیکشن کمشنر کو شفاف، منصفانہ انتخابات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

شائع November 8, 2023
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا کو آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات آج ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی روانگی سے ایک روز قبل ہوئی ہے۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم غزہ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، بعد ازاں ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کا بھی امکان ہے۔

تاشقند روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج بدھ کی صبح پریس کانفرنس کریں گے۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات کی سماعت اس وقت جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے 1300 اعتراضات دائر کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ انوار الحق کاکڑ جمعرات کو تاشقند سے واپس لوٹ آئیں گے اور جمعہ کو فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کی ہنگامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

نگران وزیراعظم سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات

دریں اثنا نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا طاہر محمود اشرفی نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور مظالم کی مذمت کی گئی۔

نگران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے میں اپنا فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ اور دیگر اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مولانا طاہر اشرفی کو سراہا۔

ملاقات میں انہوں نے فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آئندہ اجلاس کا بھی خیر مقدم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024