• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل عہدے سے مستعفی

شائع November 13, 2023
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر نے رواں برس جون میں 6 ماہ کا معاہدہ کیا تھا — فوٹو: پی سی بی
جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر نے رواں برس جون میں 6 ماہ کا معاہدہ کیا تھا — فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر نے رواں برس جون میں 6 ماہ کا معاہدہ کیا تھا۔

پی سی بی مزید بتایا کہ مورنے مورکل نے ابتدائی طور پر دورہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں خدمات انجام دی تھیں۔

پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے متبادل کا اعلان کرے گا، قومی ٹیم کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، جو 14 دسمبر 2023 تا 7 جنوری 2024 کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے ساتھ پاکستان کی ورلڈ کپ مہم اپنے اختتام کو پہنچ گئی، جہاں اہم میچوں میں شکستوں کی وجہ سے ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی۔

پاکستان نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں اپنے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی اور 5 میں ناکامی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا رن ریٹ 0.199 رہا۔

پورے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے سے بابراعظم کی کپتانی پر تو پہلے ہی سوال اٹھ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ پر بھی سینئر کرکٹرز نے سنجیدہ سوال اٹھائے ہیں۔

اسی طرح ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بہت زیادہ ’مایوس‘ اور اپنی کپتانی بچانے کے لیے دباؤ کا شکار ہیں جبکہ ان کی ٹیم مسلسل دوسرے میگا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024