• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن

شائع November 15, 2023
— فائل فوٹو: دی ورج
— فائل فوٹو: دی ورج

حال ہی میں فوٹو شیئرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے 6 جولائی کو نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ لانچ کیا تھا۔

ٹوئٹر کی طرح متعدد فیچرز رکھنے والے والے اس پلیٹ فارم میں لانچ ہونے کے بعد سے کروڑوں صارفین نے سائن اَپ کیا تھا، تاہم تھریڈز پر کچھ محدود فیچرز کی وجہ سے صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے تھریڈز اکاؤنٹ بھی خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گا، آپ تھریڈز کے اکاؤنٹ کو الگ سے ڈیلیٹ نہیں کر سکتے۔

صارفین اپنے تھریڈز اکاؤنٹ کو صرف ڈی ایکٹی ویٹ کر سکتے تھے، اگر انہیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال رکھنا ہے تو وہ تھریڈز اکاؤنٹ کو مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں کرسکتے تھے۔

اس کے علاوہ تھریڈز پر دیگر اپڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔

تاہم اب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے تھریڈز کے سیٹنگ مینیو پر کلک کرنا ہوگا پھر ’ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹی ویٹ پروفائل‘ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ اپنا تھریڈز اکاؤنٹ مکمل طور پر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

یہ نئی تبدیلی میٹا اپ ڈیٹ کے فوراً بعد آئی ہے، حال ہی میں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ تھریڈز کے صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام فیڈز پر اپنے تھریڈز شیئر کیے بغیر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین کے بھرپور مطالبے کے بعد میٹا نے ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف بھی کیا تھا، تاہم تھریڈز پر اب بھی کئی فیچرز شامل نہیں کیے گئے جو ٹوئٹر پر موجود ہیں۔

ان میں تھریڈز پر ٹوئٹر کی طرح ٹرینڈز نظر نہیں آتے، یہاں اسپیس کا فیچر بھی نہیں جب کہ اس پر ٹوئٹر کی طرح لسٹس بھی نہیں، نئے پلیٹ فارم پر فوری طور پر ہیش ٹیگز بھی موجود نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024