• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آسٹریلین فٹبال ٹیم کا فلسطین کےخلاف میچ کی فیس غزہ کے عوام کو عطیہ کرنے کا اعلان

شائع November 17, 2023
— فوٹو: بشکریہ ایکس
— فوٹو: بشکریہ ایکس

آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم نے فلسطین کے خلاف کھیلے جانے والے 2026 ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچ کی فیس سے کچھ حصہ انسانی بنیادوں پر غزہ کے مظلوم عوام کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے عطیے کی رقم کے برابر رقم فٹبال آسٹریلیا بھی فراہم کرے گا، یہ رقم پروفیشنل فٹبالرز آسٹریلیا فٹبالرز ٹرسٹ کو دی جائے گی اور وہ یہ رقم اوکسفام کے ذریعے غزہ کے مظلوم عوام کو بھیجی جائے گی۔

آسٹریلیا کے کوچ گراہم آرنلڈ نے کہا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان تنازع کی وجہ سے منگل کو ہونے والے میچ کی تیاریاں تناؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے اس تنازع کو خوفناک قرار دیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کی مکمل توجہ فٹبال پر مرکوز ہیں۔

کوچ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے میں بہت تناؤ کا شکار ہوں لیکن میری کوشش ہے کہ میچ میں سب کچھ اچھا رہے، ہمیں صرف اچھا کھیل پیش کرنا ہے اور جا کر آسٹریلیا کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنازع مین ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں لیکن یہ ایک فٹبال کا میچ ہے جو ہر کسی کو خوشی فراہم کرتا ہے۔

فلسطین اور آسٹریلیا کے درمیان یہ میچ مغربی کنارے میں شیڈول تھا لیکن اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے جاری مسلسل بمباری کے بعد اس میچ کو کویت کے جبر الاحمد انٹرنیشنل اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا تھا۔

اس تنازع کے آغاز کے بعد فلسطین نے پہلا میچ جمعرات کو لبنان کے خلاف شارجہ میں کھیلا تھا اور یہ میچ 0-0 سے برابر رہا تھا۔

فلسطینی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ 2019 میں سعودی عرب کے خلاف کھیلا تھا۔

عالمی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا کی ٹیم 27ویں نمبر پر موجود ہے اور بنگلہ دیش کو 0-7 سے ہرانے کے بعد کوالیفائنگ گروپ میں سرفہرست ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں 96ویں نمبر پر موجود فلسطین گروپ میں تیسرے درجے پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024