• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سابق بلے باز محمد یوسف انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

شائع November 18, 2023
محمد یوسف کا پہلا ٹاسک انڈر-19 ایشیا کپ ہوگا—فائل/فوٹو: پی سی بی
محمد یوسف کا پہلا ٹاسک انڈر-19 ایشیا کپ ہوگا—فائل/فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف انڈر-19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق محمد یوسف کا پہلا بحیثیت انڈر-19 کوچ پہلا کام ہے 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر-19 ایشیا کپ ہے۔

قومی انڈر-19 ٹیم ایشیا کپ کے بعد اگلے برس 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

محمد یوسف نے اسے قبل قومی کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

پاکستان کی تاریخ میں بہترین بلے بازوں میں سے ایک محمد یوسف نے 1998 سے 2010 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار 530 اور ایک روزہ کیریئر میں 9 ہزار 720 رنز بنائے۔

انہوں نے 2006 میں ایک کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق محمد یوسف نے انڈر-19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر کہا کہ میں انڈر-19 ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور تقرری پر خوش ہوں اور پاکستان کی کرکٹ میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملنے پر بورڈ کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آنے والے انڈر-19 ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے لیے پرعزم ہوں، جو کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ہم ان ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کے لیے کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے اور اسی تجربے کو انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ میں کام آئے گا جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیتی ماحول فراہم کر اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کا ہدف بنانا ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت بہت اہم ہے اور میں مستقبل کے اسٹارز کی نشان دہی، بہتری اور تربیت کے لیے تعاون کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی نے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پہلے مرحلے پر کپتان بابراعظم کی جگہ ٹیسٹ میں شان مسعود اور ٹی20 میں شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا۔

اسی طرح مکی آرتھر کی موجودگی میں سابق کرکٹر محمد حفیظ کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا کہ سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور وہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد فاسٹ باؤلنگ کوچ مورنے مورکل مستعفی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024