• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

’ہم چیمپیئن ہیں‘، آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز کا ردعمل

شائع November 20, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ بھارتی تماشائیوں کے سامنے بھارتی ٹیم کی شکست اور آسٹریلیا کے چھٹی بار ورلڈ چیمپیئن بننے کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز نے ردعمل کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری اور باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 240 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 اوورز میں ہدف باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

میگا ایونٹ کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی تھی۔

اہم ایونٹ کے فائنل میں بولی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی تھی جن میں شاہ رخ خان، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، رنویز سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم ہونے کے بعد فائنل میں پہلی شکست پر بھارت ٹیم کے کھلاڑی مایوس دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج شکست کے بعد روتے ہوئے نظر آئے جبکہ جسپریت بمراہ انہیں تسلی دینے کی کوشش کررہے تھے، کے ایل راہول بھی ہار کے بعد گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں تمام کرکٹرز بہت جذباتی ہوگئے تھے، ’روہت شرما سمیت ڈریسنگ روم میں موجود تمام کرکٹرز مایوس تھے اور جذباتی دکھائی دے رہے تھے، بطور کوچ یہ دیکھنا مشکل تھا، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان لڑکوں نے کتنی محنت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔‘

بھارتی ٹیم کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹرز نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرکے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فائنل تک پہنچنے پر تعریف کی۔

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے لکھا کہ ’ویلڈن آسٹریلیا، آپ واقعی ایک عالمی چیمپئن ہیں جس نے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کو شکست دی۔‘

سابق جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ فائنل کے دن وہ بہترین ٹیم تھے اور ٹریوس ہیڈ نے ناقابل یقین اننگز کھیلی اور میچ ختم کیا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بھارتی ٹیم نے پورے ورلڈکپ میں صرف ایک کھیل بُرا کھیلا اور وہ بھی فائنل میں‘۔

ونگی پاورپو وینکٹ سائی لکشمن نے لکھا کہ ’بھارت کی شکست پر دکھ ہوا لیکن روہت شرما اور ان کی ٹیم کو اپنی شاندار کارکردگی پر فخر محسوس کرنا چاہیے، ایک شکست سے پوری ٹیم کو جائزہ نہیں لیاجاسکتا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اگرچہ روہت اب مایوس ہوں گے لیکن انہیں اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ان کے کرکٹرز نے پچھلے 7 ہفتوں میں کیسے کھیلا پیش کیا ہے۔‘

سابق کرکٹر آکاش چوپرا نے لکھا کہ ’دو شکستوں کے ساتھ ورلڈکپ کا آغاز کرنے اور دو دو طرفہ سیریز میں شکست کے بعد ورلڈ کپ میں داخل ہونے کے باوجود آسٹریلین جانتے ہیں کہ ٹرافی کیسے جیتنی ہے۔‘

ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ ’اگرچہ ورلڈکپ کا اختتام ہماری توقع کے مطابق نہیں تھا لیکن بھارت آج ایسی ٹیم کے مخالف تھی جس نے بہتر کھیلا کیونکہ اس ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کا دن ہوتا ہے، اس کے باوجود بھارت اور شائقین کو فخر ہونا چاہیے۔‘

گوتم گھمبیر نے لکھا کہ ’جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا تھا، چاہے نتائج جو بھی ہوں، ہم ایک چیمپئن ٹیم ہیں اس لیے حوصلہ رکھو بھارتی ٹیم، فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کو بہت مبارک ہو!‘

سابق کرکٹ لیجنڈ اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو بھی ٹیگ کیا (جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے)۔

شعیب ملک نے بھی آسٹریلیا کو مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن میں نے ہمیشہ سے کہا ہے کہ آسٹریلیا دباؤ میں آکر بہترین پرفارم کرتی ہے اور انہوں نے یہ بار ورلڈکپ فائنل کے بعد ایک بار پھر ثابت کردی ہے۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹر میں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی آسٹریلیا کو مبارک دی اور بھارت کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024