• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستانی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب تلاش کرتے رہے

شائع December 11, 2023
— فوٹو: آئی اسٹاک
— فوٹو: آئی اسٹاک

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں، کھانے کی تراکیب، خبروں، شخصیات اور فلموں سمیت دیگر کیٹیگریز کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے اور سرچ انجن ہر سال دسمبر میں یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کھیلوں کی خبروں میں سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی اپڈیٹ کو تلاش کیا۔

اسی طرح پاکستانیوں نے تقریبات میں سب سے زیادہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق معلومات تلاش کی۔

پاکستانیوں نے واٹس ایپ پر چینلز بنانے کے طریقے کو بھی سب سے زیادہ تلاش کیا جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے کے طریقے اور لوازمات کی معلومات تلاش کی۔

پاکستانی صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ ہولی وڈ فلم اوپنہائمر تلاش کی جب کہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم جوان، تیسرے نمبر پر پٹھان اور چوتھے نمبر پر ہولی وڈ فلم بار بی کو تلاش کیا۔

پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں سے متعلق خبریں تلاش کی گئیں، دوسرے نمبر پر احساس پروگرام کی معلومات جب کہ تیسرے نمبر پر ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق خبریں اور معلومات تلاش کی گئی۔

شخصیات کی کیٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو گوگل پر تلاش کیا جب کہ دوسرے نمبر پر علیزہ سحر رہیں، تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ہے۔

ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی سے متعلق معلومات تلاش کی جب کہ دوسرے نمبر پر ریئلٹی گیم شو تماشا گھر اور تیسرے نمبر پر چینی اسمارٹ موبائل انفینکس کے نوٹ سیریز کے فونز سے متعلق معلومات تلاش کی۔

پاکستانی سال بھر گوگل پر مختلف کھانوں کی تراکیب بھی تلاش کرتے رہے اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا گیا۔

کھانوں کی تراکیب میں دوسرے نمبر پر کلیجی بنانے کی ترکیب جب کہ تیسرے نمبر پر شیر خورما بنانے کی ترکیب رہی۔

حیران کن طور پر سموسے بنانے کی ترکیب کو سب سے زیادہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں نے گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کے صارفین رہے اور تیسرے نمبر پر پنجاب کے انٹرنیٹ صارفین نے سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024