• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی

شائع December 17, 2023
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:آئی سی سی ایکس
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:آئی سی سی ایکس
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:آئی سی سی ایکس
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:آئی سی سی ایکس
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:کرک انفو ایکس
پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:کرک انفو ایکس
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 90 رنز بناکر آؤٹ  ہوئے—فوٹو:کرک انفو ایکس
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے—فوٹو:کرک انفو ایکس

پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے 450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز 449 رنز پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت لیے 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 15ویں ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ دو رنز پر ہی گئی جب عبداللہ شفیق دو رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شان مسعود تھے، وہ بھی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے بعد امام الحق نے 10 رنز بنائے، انہیں بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 14 رنز بنا کر کینگروز کپتان پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

اس طرح پاکستان نے میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک 4 وکٹ کے نقصان پر 53 رنز بنائے جب کہ جیت کے لیے اسے مزید 397 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں۔

تاہم چائے کے وقفے کے فوری بعد وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد صرف 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے، انہیں مچل اسٹارک نے میدان بدر کیا، ان کے بعد آغا سلمان 5، فہیم اشرف 5، عامر جمال صفر، شعود شکیل 24 اور خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹے جب کہ شاہین شاہ آفریدی 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پوری ٹیم صرف 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم نے یہ میچ 360 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا۔

میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرنے پر مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 90 بنانے کے علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل جب کہ دوسری اننگز میں وہ 63 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 3، 3، کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسپنر نیتھن لائن نے 2 اور کپتان پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیتھن لائن نے اپنے ٹیسٹ کیئریر کی 500 وکٹیں حاصل کرلیں، وہ یہ اہم سنگ میل عبور کرنے والے 8ویں کھلاڑی ہیں۔

آج میچ کے چوتھے روز عثمان خواجہ نے 34 اور اسٹیون اسمتھ نے 43 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اسٹیون اسمتھ اپنے انفرادی اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کرسکے اور 45 رنز پر خرم شہزاد کا شکار بن گئے۔

ان کے بعد ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں عامر جمال نے پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز عثمان خواجہ تھے جو 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مچل مارش 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عثمان خواجہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کینگزوز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 233 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے تین، شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مضبوط تھی، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے تھے اور اسے قومی ٹیم پر 300 رنز کی برتری حاصل تھی، اس سے قبل مہمان ٹیم کے 271 رنز پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان پہلی اننگز میں 271 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 62، عبداللہ شفیق 42، کپتان شان مسعود 30، سعود شکیل 28، بابر اعظم 21، عامر جمال 10، فہیم اشرف 9، خرم شہزاد 7، شاہین آفریدی 4 اور سرفراز احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024