• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ڈراما سیریل ’رضیہ‘ نے آئیکون ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، 8 ایوارڈز اپنے نام کرلیے

شائع December 18, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

رواں سال نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی ٹیم نے ’ڈراما آئیکون ایوارڈز 2023‘ کی تقریب میں 8 ایوارڈز اپنے نام کرلیے جن میں اداکار محب مرزا کو بہترین اداکار اور رضیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نئی اداکارہ شہیرہ جلیل الباسط کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کچھ روز قبل ڈراما آئیکون ایوارڈز 2023 کی تقریب منعقد ہوئی جہاں معاشرے میں لڑکیوں کے تعلیم کے حصول اور سماجی مسائل پر مبنی ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی ٹیم نے 8 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

آئیکون ایوارڈز میں ڈراما سیریل ’رضیہ‘ نے بہترین اداکار اور اداکارہ کے علاوہ بہترین منی سیریز، بہترین سنیماٹوگرافی، بہترین رائٹر، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اور بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اداکار محبت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی ایوارڈ کے ساتھ تصاویر شئیر کی اور کیپشن کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈراما سیریل رضیہ نے 8 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جبکہ ڈرامے میں ’رضیہ‘ کے والد ’سلیم‘ کا کردار کرنے پر انہوں نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔

ساتھ ہی محب مرزا نے ایوارڈز کی تقریب کے ججز اور جیوری کو بھی سراہا جن میں مرینا خان، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مکرم کلیم شامل تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا اور مومل شیخ کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’آپ کی پرفارمنس کے بغیر سلیم نامکمل تھا، تقریب میں آپ کی کمی کو بہت محسوس کیا۔‘

اس کے علاوہ ڈرامے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’رضیہ‘ کا روپ دھارنے والی شہیرا جلیل الباسط نے حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا پہلا ایوارڈ تھا۔

ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں، انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پُرجوش انداز میں کہا کہ انہوں نے پہلی بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

شہیرا نے مزید لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک خاص رات تھی کیونکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکاراؤں مرینا خان، بشریٰ انصاری، حنا دلپذیر، روبینہ اشرف اور دیگر کے سامنے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کیا۔‘

’رضیہ‘ کی کہانی

’رضیہ‘ کو حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور یہ محدود اقساط پر مبنی ڈراما تھا۔

’رضیہ‘ کی کہانی کم عمری میں شادی، خواتین کے ساتھ نامناسب اور ناروا سلوک سمیت بیٹیوں پر بیٹوں کو ترجیح دیے جانے جیسے مسائل سمیت دیگر معاملات کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح سماج میں بیٹیوں کے اوپر بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور کیسے بیٹیوں کو والدین اپنے اوپر بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔

’رضیہ‘ کا کردار نئی اداکارہ شہیرہ جلیل الباسط نے ادا کیا تھا جب کہ ان کی والدہ کا کردار مومل شیخ اور والد کا روپ محب مرزا نے دھارا تھا۔

ڈرامے میں ماہرہ خان نے ایک ایسا کردار ادا کیا تھا جو چوراہوں اور چوکوں پر تھیٹر کی طرح محفل سجاکر لوگوں کو فرسودہ روایات سے متعلق معلومات فراہم کرتی تھیں اور خواتین کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024