• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پنجاب: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری

شائع December 19, 2023
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تعینات کردہ  42ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا—فوٹو:ڈان نیوز
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تعینات کردہ 42ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا—فوٹو:ڈان نیوز

8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے شیڈول کے مطابق ان کے انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات کے خاتمے کے ساتھ انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا اور صوبہ پنجاب کے 42 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز ) نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تعینات کردہ 42ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت کے دوران حلف لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران بطور الیکشن آفیشل انتخابی قوانین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی طرح کے سیاسی دباؤ کو ملحوظ خاطر نہ لائیں، شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا تا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے پبلک نوٹس بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جارہے ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کےامیدواران کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی آج سے شروع ہوگیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز کل (بدھ) سے شروع ہو جائے گا۔

ڈی آر اوز کو انتخابی دستاویزات، بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ اور نتائج اسکین کرکے سسٹم میں ڈالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ ریٹرننگ افسر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد رات 2 بجے تک نتائج دینے کا پابند ہوگا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے انعقاد سے متعلق پھیلی بے یقینی کا اس وقت خاتمہ ہوگیا جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 دسمبر کی رات کو الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایگزیکٹیو یعنی سرکاری افسران کے ذریعے الیکشن منعقد کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو بحال کرتے ہوئے ان کی تربیت شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں سول بیوروکریسی سے 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 859 ریٹرننگ افسران تعینات کیے ہیں جو کمیشن کی زیر نگرانی صاف و شفاف الیکشن کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی تربیت کے لیے 184 صفحات پر مشتمل خصوصی کتابچہ تیار کیا گیا، کمیشن کے ایلیٹ ٹرینرز نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تربیت کی، تربیت کے مراحل کو پانچ مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024