• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں، چوہدری شجاعت

شائع December 19, 2023
چوہدری شجاعت نے کہا انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد ہونا انتہائی ضروری ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی
چوہدری شجاعت نے کہا انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد ہونا انتہائی ضروری ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے سندھ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے خطاب میں کہا کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد ہونا انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا ملکی مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، عوام روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دیں۔

شجاعت حسین نے پارٹی عہدیداران کو سیاسی سرگرمیاں اور رابطہ مہم بڑھانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا تھا جس سے انتخابات کے التوا کے خدشات پیدا ہو گئے ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے اپیل دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے جمعہ کو سماعت کی۔

سماعت شام دیر گئے شروع ہوئی جس کے حکم میں عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا اور انتخابی ادارے کو فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024