اللہ نہ کرے الیکشن میں پی ٹی آئی کا سامنا ہو، اس کیلئے چلا کاٹا ہے، شیخ رشید

شائع December 21, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا سامنا ہو، پی ٹی آئی کے لیے چلا کاٹا ہے۔

؎ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو الیکشن کروانے کی تاریخ دی، اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔

انہوں نے کہاکہ قلم اور دوات کے نشان سے این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا، میڈیا پر 3 حلقوں سے لڑنے کی خبر بے بنیاد ہے۔

شیخ رشید نے کہ اکہ اللہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا سامنا ہو، پی ٹی آئی کے لیے چلا کاٹا ہے، بانی چیئرمین کے لیے چلا کاٹا قربانیاں دیں، میں نے اس کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اصلی اور نسلی ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ شروع سے اکٹھے ہیں، ہم نے کیا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024