• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

شائع December 21, 2023
درخواست کے مطابق پولیس پی ٹی آٸی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھین رہی ہے۔—فائل فوٹو: ڈان نیوز
درخواست کے مطابق پولیس پی ٹی آٸی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھین رہی ہے۔—فائل فوٹو: ڈان نیوز

آئندہ انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے امیدواروں کو ہراساں کرنے اور لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر انتظار حسن پنجوتھا نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی افسران پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی ہدایات دی جائے۔

اس میں بتایا گیا کہ کئی مقامات پر ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں، کچھ مقامات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے، پولیس پی ٹی آئی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھین رہی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے مبینہ طور پر کاغذات نامزدگی چھیننے کے اقدام کو بھی چیلنج کردیا ۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شاہ محمود اور دیگر سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات سامنے آئے، عدالت کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روکے، درخواست میں میں انسپیکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024