• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

پی ٹی آئی قیادت کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے، شرجیل میمن

شائع December 21, 2023
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی شروع سے الیکشن وقت پر کرانے کا کہہ رہی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی شروع سے الیکشن وقت پر کرانے کا کہہ رہی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

سابق وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک اور اداروں کے خلاف سازش کررہی تھی، ایک لیڈر جیل میں سہولت مانگ رہا ہے کہ باہر جانے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شروع سے الیکشن وقت پر کرانے کا کہہ رہی ہے، جس کو بھی مینڈیٹ ملے وہ عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرے، عوام چاہتے ہیں کہ انہیں مشکلات سے نکالا جائے، بلوچستان میں بھی پیپلزپارٹی بڑی کامیابی حاصل کرے گی، سروے آرہے ہیں کہ پیپلزپارٹی اس وقت پسندیدہ جماعت ہے، آصف زرداری واحد لیڈر ہیں جو سب کو متحد کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کہتی ہے ایٹم بم ہم نے دیا اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بھی ہم نے بنایا، شکر ہے وہ پارٹی یہ نہیں کہتی کہ پاکستان بھی ہم نے بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا کسی سے بھی مقابلہ نہیں، الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو اس لیے ہٹایا کہ ان کی وابستگی ایک جماعت سے تھی، بلاول بھٹو وژن دے رہے ہیں کہ لاکھوں گھر بنائیں گے،تنخواہیں بڑھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024