سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟
رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے بجائے دوسری سوشل میڈیا ویب سائٹ مقبول ترین رہی اور اسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔
ہر سال مقبول ترین ویب سائٹس، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور دوسری انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے رپورٹس جاری کرنے والے ادارے کلاؤڈ فلیئر ریڈار نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔
ادارے نے جہاں رواں سال کی مقبول ترین ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سروسز کی فہرست جاری کی ہے، وہیں اس نے 10 مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹس یا ایپلی کیشنز کی فہرست بھی جاری کردی۔
فہرست کے مطابق دس مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں ٹوئٹر (ایکس) ٹاپ تھری ایپلی کیشنز میں شامل نہیں۔
کلاؤڈ فلیئر ریڈار کی جانب سے جاری کردہ 10 مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس یا ویب سائٹس کی فہرست درج ذیل ہے۔
10- کوائی (Kwai) دسویں نمبر مقبول ترین سوشل ایپ کوائی (Kwai) رہی جو کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشن ہے۔
09- پنٹرسٹ نویں نمبر پر مقبول ترین ویب سائٹ پنٹ ریسٹ رہی جو کہ پکچر شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔
08- ریڈٹ دنیا کی مقبول ترین سوشل ویب سائٹس میں ریڈٹ آٹھویں نمبر پر رہی جو کہ نیوز ریٹنگ شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔
07- ڈسکارڈ ساتویں نمبر مقبول ترین ایپلی کیشن ڈسکارڈ رہی جو کہ میسیجنگ اینڈ کالز ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے۔
06- لنکڈان فہرست کے مطابق چھٹے نمبر پر لنکڈن رہی جو کہ بزنس اینڈ امپلائمنٹ پلیٹ فارم ہے۔
05- سنیپ چیٹ مقبول ترین ایپلی کیشنز اور سوشل پلیٹ فارمز میں پانچویں نمبر پر سنیپ چیٹ رہی جو کہ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ہے۔
04- ٹوئٹر - ایکس مقبولیت میں ٹوئٹر - ایکس چوتھے نمبر پر رہا جو کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہے۔
03- انسٹاگرام تیسرے نمبر پر مقبول ترین ایپلی کیشن انسٹاگرام رہی جو کہ سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم ہے۔
02- ٹک ٹاک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک حیران کن طور پر دوسری مقبول ترین ایپ رہی، حالانکہ وہ کئی سال سے پہلے نمبر پر تھی۔
01- فیس بک دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ کا اعزاز رکھنے والی ویب سائٹ فیس بک مقبول ترین ویب سائٹ رہی۔