• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

جس طرح 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا، اس بار نواز شریف کو لانے کی تیاری ہورہی ہے، منظور وسان

شائع December 21, 2023
رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان— فائل فوٹو: ڈان
رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان— فائل فوٹو: ڈان

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جس طرح سے 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، اس بار بالکل اسی طرح سے نواز شریف کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بھی الیکشن لڑسکتے ہیں جس کا جلد پتا چل جائے گا اور انتخابات میں پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے اور تمام جماعتوں کو فیئر اینڈ فری الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں جس طرح سے بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، اس بار اسی طرح نواز شریف کو لانے کی تیاری ہورہی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اتحاد نہیں ہو گا، انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہو گا اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید پیش گوئی کی کہ پیپلزپارٹی سے ناراض یا روٹھ کر جانے والے لوگ پیر پگارہ کے پاس جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر کل فارم جمع کراؤں گا جبکہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی سے میرا بیٹا ہالار وسان الیکشن لڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024