• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انگریزی بولتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہو، اشنا شاہ

شائع December 23, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار اشنا شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں انگریزی بولتی ہیں تو لوگ انہیں طعنے دیتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ نے بتایا کہ چوں کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھی ہیں، اس لیے ان کے انگریزی بولنے میں وہاں کا انداز زیادہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا انداز اور لہجہ بہتر کیا ہے، پہلے ان کے بولنے کے انداز میں کینیڈین اسٹائل زیادہ ہوتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ لیکن اس باوجود وہ جب بیرون ملک ہوتی ہیں اور انگریزی میں زیادہ بات کر رہی ہوتی ہیں تو ان کا انداز کینیڈین بن جاتا ہے۔

اشنا شاہ کے مطابق ان کا بچپن کینیڈا میں گزارا، اس لیے ان کے بولنے کے انداز میں وبھی وہاں کا اسٹائل موجود ہے

انہوں نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں بولتی ہیں تو لوگ سوشل میڈیا پر کمنٹس کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ایسے ویسے کمنٹس کرتے ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ وہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے پریانکا چوپڑا کو اتنا زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا، اس لیے انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ وہ کس طرح بولتی ہیں لیکن انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اشنا شاہ کو مشورہ دیا کہ اس لیے وہ انگریزی کے بجائے ہر وقت اردو میں بات کیا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024