• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حلقہ بندیوں پر اعتراضات انتخابات کے بعد سنیں گے، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

شائع December 24, 2023
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر سماعت عام انتخابات 2024 کے بعد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی تو الیکشن پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹس نے حلقہ بندیوں کے 15 مقدمات الیکشن کمیشن واپس بھجوائے ہیں، سپریم کورٹ کی بھی ہدایت ہے کہ الیکشن کمیشن 30 نومبر کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کروائے۔

واضح رہے کہ کچھ روز 19 دسمبر کو سپریم کورٹ نے حلقہ بندی تبدیل کرنے کا بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کوئٹہ کی دو صوبائی نشستوں پرحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھاکہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کی 2 صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی، الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024