• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مسلسل انجریز کے باعث قومی ٹیم منیجمنٹ کیلئے پلیئنگ الیون بنانا مشکل ہوگیا

شائع December 24, 2023
قومی ٹیم نے میلبرن میں آخری ٹیسٹ میچ 1981 میں جیتا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم نے میلبرن میں آخری ٹیسٹ میچ 1981 میں جیتا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ پیر سے شروع ہو رہا ہے تاہم مسلسل انجریز کے باعث قومی ٹیم منیجمنٹ کے لیے پلیئنگ الیون بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا 26 دسمبر سے میلبرن کے میدان میں دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

پہلے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دینے والے خرم شہزاد انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، اسپنر نعمان علی بھی اپینڈکس مسئلے سے دوچار ہیں جبکہ اسپنر ابرار احمد بھی دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں۔

خرم شہزاد کی جگہ لینے کے لیے میر حمزہ، حسن علی اور وسیم جونیئر کے درمیان مقابلہ ہے۔

وکٹ کیپر کی پوزیشن کے لیے سرفراز احمد اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کا چناؤ ہوگا۔

میلبرن کے میدان میں پاکستان نے 1964 سے 2016 تک دس ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں اس نے کامیابی حاصل کی اور چھ میں شکست ہوئی۔

قومی ٹیم نے میلبرن میں آخری ٹیسٹ میچ 1981 میں جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024