• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الیکشن کمیشن کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل کل سے شروع کرے گا

شائع December 24, 2023
متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں — فائل فوٹو
متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں — فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے پر کل سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 25 سے 30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد آج 24 دسمبر کو کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے نام سے ایک اتحاد رجسٹرڈ ہے۔

فہرست میں تحریک انصاف کے بطور جماعت سربراہ کا نام درج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج شام ساڑھے چار بجے اختتام کو پہنچا تھا۔

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بھی دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صف اول کے اکثر سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے فارمز جمع کرا دیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024