کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

شائع December 25, 2023
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں ریٹرننگ افسران کی آسانی کے لئے آن لائن سہولت مرکز قائم کردیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا، قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ مرکز 24گھنٹے کام کر رہا ہے، ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویژن، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہےکہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔

ترجمان نے کہا کہ نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفسر سے رجوع کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے، حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024