سرکاری افسران، ملازمین کے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

شائع December 26, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے جاری اپنی ایڈوائزری میں واضح کیاہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے جب کہ وہ چھٹیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور الیکشن کمشن آف پاکستان سے اجازت لیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط ہیں جب کہ ضلعی افسران ڈی آراو سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہوں گے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی، صوبائی سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکریٹری سے چھٹی منظورکروائیں گے۔

ایڈوازری میں کہا گیا ہے کہ 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے ،گریڈ 20 یا اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہوگی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنی ایڈوائزری میں سرکاری افسران اور ملازمین پر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024