• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

غزہ کے حالات نومولود بچوں کیلئے موزوں نہیں رہے، اقوام متحدہ

شائع December 26, 2023
ایجنسی نے بتایا کہ غزہ میں خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے—فوٹو: ایکس/یو این آر ڈبلیو اے
ایجنسی نے بتایا کہ غزہ میں خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے—فوٹو: ایکس/یو این آر ڈبلیو اے

اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات نومولود بچوں کے لیے موزوں نہیں رہے۔

یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری بہادر خواتین ہیلتھ ورکرز غزہ میں تاحال محفوظ رہ جانے والے آپریشنل ہیلتھ سینٹرز اور ہماری قائم کردہ پناہ گاہوں میں زچگی کے بعد یا دورانِ زچگی نازک طبی صورتحال کا شکار حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

تاہم ادارے نے واضح کیا کہ غزہ میں حالات نومولود بچوں کے لیے بالکل موزوں نہیں رہے، ان خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 250 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد غزہ میں مرنے والوں کی کل تعداد تقریبا 20 ہزار 700 ہوگئی ہے۔

فلسطین میں سرگرم ’ڈیفنس فار چلڈرن‘ نامی این جی او کے مطابق اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں (7 اکتوبر سے) اب تک غزہ میں ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں این جی او نے بتایا کہ بھوک، پانی کی کمی، بیماریاں اور سرد موسم کے آغاز نے بھی بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024