• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

فواد حسن فواد عہدے پر برقرار رہیں گے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

شائع December 28, 2023
واد حسن فواد کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا—فوٹو: ڈان نیوز
واد حسن فواد کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا—فوٹو: ڈان نیوز

الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں درخواست سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد کا عہدہ الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوسکتا ہے، عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام تھا، اسی کیس میں الیکشن کمیشن کے حکم پر وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے ’جانبدار‘ اراکین کو ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر اہم اراکین کو نوٹس جاری کیے تھے، بعد ازاں 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024