• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی لائی گئی،نگران وزیر مذہبی امور

شائع December 28, 2023
نگران وزیر نے کہا کہ فضائی کرائے کو بھی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو:اسکرین شاٹ
نگران وزیر نے کہا کہ فضائی کرائے کو بھی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو:اسکرین شاٹ

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی لائی گئی ہے۔

کراچی پریس کلب میں حج قرعہ اندزای کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بہت یادگار لمحہ ہے ، حج قرعہ اندازی اسلام آباد میں ہورہی ہے ، میں مصروفیات کی وجہ سے کراچی میں ہوں، حج کے امور میں مزید آسانیاں مہیا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضائی کرائے کو بھی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایک لاکھ 89 ہزار کا کوٹہ تھا، نصف کوٹہ سرکار اور نصف نجی شعبے کو ملا، 25 ہزار اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ڈالرز میں ادائیگیاں کرکے حج کا کوٹہ رکھا گیا، 25 ہزار میں سے صرف 3 ہزار 500 اوورسیز پاکستانیوں نے دلچسپی لی۔

انہوں نے بتایا کہ 56 ہزار 33 درخواستیں کوٹے سے زیادہ موصول ہوئیں، اضافی درخواستوں کی منظوری کی بھی کوشش کر رہے ہیں، منظوری کابینہ اور وزیر اعظم سے لی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حجاج کرام سے درخواست کی کہ وہ میدان عرفات میں پاکستان کو یاد رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024