• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سال2023 بابر کے لیے ڈراؤنا خواب، تینوں فارمیٹ کی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا

شائع December 29, 2023
بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بھی ففٹی نہ بنا سکے— فائل فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بھی ففٹی نہ بنا سکے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سال 2023 بابر اعظم کے کیریئر کا بدترین سال ثابت ہوا اور مایہ ناز بلے باز ناصرف تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نصف سنچری تک نہ بنا سکے۔

قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان کے لیے 2023 کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا جہاں نامور بلے باز اپنی خراب فارم کے ساتھ ساتھ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے دباؤ کا شکار رہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کے نتیجے میں بابر کو قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ اس دوران کی اپنی فارم بھی مسلسل گراوٹ کا شکار رہی۔

بابر نے 2023 میں پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے اور 22 کی اوسط سے صرف 204 رنز ہی بنا سکے اور اس دوران ایک ففٹی بھی نہ بنا سکے۔

ورلڈکپ میں بھی ان کی پرفارمنس اچھی نہ رہی اور نو میچز میں وہ توقعات کے برعکس ایک بھی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

ایشیا کپ میں بھی بابر نے نیپال کے خلاف سنچری بنائی اور پھر پورے ایونٹ میں کچھ نہ کرسکے۔

اسی فارم اور ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے باعث انھیں تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنا پڑی۔

مجموعی طور پر بابر اعظم نے 2023 میں 25 ون ڈے میچوں میں 2 سنچریوں کی بدولت 46 کی اوسط سے 1065 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھی سابق کپتان کی کارکردگی واجبی رہی اور 5 ٹی20 میچوں میں انہوں نے 43 کی اوسط سے 130 رنز اسکور کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024