9 مئی کے جرم میں ملوث لوگ لیول پلیئنگ کا بہانہ بنا کر وہ دھبہ نہیں دھو سکتے، احسن اقبال

شائع December 29, 2023
احسن اقبال نےکہا کہ ہم نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا— فائل فوٹو: ڈان نیوز
احسن اقبال نےکہا کہ ہم نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جرم میں ملوث افراد لیول پلیئنگ کا بہانہ بنا کر وہ دھبہ نہیں دھو سکتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم نے8 فروری کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، اگلے 25 سالوں کی بہتری کے لیے اپنے ووٹ کا حق ادا کریں، ایک طرف وہ قوتیں ہیں جنہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، ان لوگوں نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا، دھرنوں اور اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کے باجود ہم نے سی پیک کو آگے بڑھایا، سیاسی جماعتوں کے فرق کے بارے میں عوام کو بتانے کی اب ضرورت نہیں ہے، کراچی جیسے روشنی کے شہر کو تاریکی میں دھکیل دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024